لاڑکانہ میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی مابین تصادم سے 8 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لاڑکانہ میں بس اور مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کے نتیجے میں بچوں و خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق شہر کے مرادواہن محلے کی رہائشی کنبھر برادری کی باراتیوں سے بھری بس قمبر شہداد کوٹ کے علاقے لالو رونک جا رہی تھی کہ رشید وگن تھانہ کی حدود میں لاڑکانہ بائے پاس پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں اور 3 خواتیں سمیت 8 افراد موقع پرہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment