بلوچستان کے علاقوں ضلع پنجگور اورضلع آواران میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پرآپریشن شروع کردیا۔
ضلع پنجگور کے علاقے گچک میںٹوبہ کے مقام پر فوجی آپریشن جاری ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاری آپریشن کے کمک کیلئے آٹھ ٹرک گاڑیوں اور دو بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل اضافی نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ تنک ندی کے مقام پرفوج نے دو نئی چوکیاں قائم کرکے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔جہاں گچک ٹوبہ اور تنک ندی کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے۔
جبکہ علاقہ مکین مکمل طور پر محصور ہیں۔
اسی طرح ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں بھی فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ گیشکور کی طرف سے ایک بڑا فوجی قافلے کوآتا دیکھا گیا ہے ۔
جبکہ گیشکور کیمپ میں کئی ڈوزر وں کی آمد کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوج کی بڑی نفری گیشکور کیمپ سے جنگل اور پہاڑوں کی جانب پیش قوم کر رہا ہے۔اور گیشکور گرّاڈی کے مقام پر فوج نے ایک نیا چوکی بھی قائم کیاہے۔
مزید تفصیلات آنے تک خبر میں شامل کئے جائیں گے۔