جھاؤ آرمی کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں آرمی کے کیمپ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی رات8 بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں کوہڑو میں مین آرمی کیمپ پر ایک راکٹ فائر کیا جو کیمپ کے اندر جا گرا ہے،جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے حسب معمول آبادیوں پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ کئی افراد کو حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment