کاہان: پاکستانی فوج نے 6 خواتین اور بچوں کو لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن چھ خواتین اور بچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
کاہان میں سْری شامیر کے علاقے میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن گھروں پر چھاپے مارے جہاں تین خواتین اور تین بچوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ علاقہ اور گھر تاحال فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں جس کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کاہان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment