مشکے: پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب،جسمانی حوالے انتہائی کمزور ہے،علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وادی مشکے سے اطلاعات کے مطابق 22 دسمبر2018 کو پاکستانی فورسز ہاتھوں اغوا ہونے والا ریکو ولد اللہ یار سکنہ مشکے جیبری
پانچ مارچ2021 کو بازیاب ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شدید تشد د کی وجہ سے انکی صحت گر چکی ہے اور ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے، علاج کے لیے خاندان والوں نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment