بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کو سرمچاروں نے زامران کے علاقے دشتک کوتان میں فوجی کیمپ کے مورچہ پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کوتان کی پوری آبادی کو پاکستانی فوج نے ہجرت پر مجبور کرکے علاقہ خالی کرایا ہے۔ مقامی لوگ آئی ڈی پیز بن کر مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار ر ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں بھی عوام قابض فوج اور انکے معاون کاروں سے دور رہیں،قابض فورسز و انکے معاون کار ہمارے نشانے پر ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔