بلوچستان دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ افراد کی لاشیں ضلع آواران اور ضلع نصیر آباد سے برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے گیشکور لال جان بازار سے ایک ضعیف العمر شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت قادر ولد پیرک سکنہ گشانک آواران کے نام سے ہوئی ہے۔
ضلع نصیر آباد میں پولیس تھانہ نوتال کو موضع کپرانی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ مذکورہ شخص کی لاش سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں شناخت کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔