ٹی ٹی پی نے راولپنڈی میں ایس ایچ او کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ذرائع کے مطابق کل مسلح افراد نے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کچہری چوک کے قریب ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران عباس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او میاں عمران عباس شدید زخمی ہو گئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں قبول کرلی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment