بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حب میں سیمنٹ فیکٹری پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے حب میں سیمنٹ فیکٹری کی گا ڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے حب کے علاقے ساکران میں 3 مارچ کو رات کے ساڑھے نو بجے قابض ریاست کی سیمنٹ فیکٹری کی تین گاڑیوں کے کانوائے کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دو گاڑیاں شدید حملہ کی زد میں آئیں جس سے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہاکہ قابض فورسز انکے معاون کاروں او ر سامراجی منصوبوں کے خلاف مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment