وادی مشکے،گچک، سکن راغے پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ،آپریشن میں شدت کا خدشہ

0
328

وادی مشکے سے منسلک پہاڑی علاقوں اور ضلع آواران اور ضلع پنجگور کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی زمینی فوجی کی بھاری تعداد میں نقل و حرکت کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹرون کی گشت،آپریشن میں تیزی کا اندیشہ۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وادی مشکے کے علاقے تنک کور،گجر،راغے،سکن سے بڑی تعداد میں زمینی فوج پہاڑی سلسلوں میں داخل ہو چکی ہے۔
وادی مشکے پہاڑی سلسلوں سمیت،گچک کہن،پینک کلانچ،گلیِ کنڈ، میں بھی پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

جبکہ ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دن بھر گچک اور آواران کی پہاڑی سلسلوں کی جانب پروازیں کی ہیں۔اندیشہ ہے کہ مذکورہ علاقوں میں جاری آپریشنز میں شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here