تربت میں پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد مسلح نے دستی بم سے حملے کیا ہے جس سے چیک پوسٹ تباہ اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں سائن بورڈ کے نیچے قائم پاکستان آرمی کے چیک پوسٹ پر رات کو نامعلوم مسلح افرادنے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے چیک پوسٹ تباہ ہوئی اور چوکی میں موجود فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔