اسلام آباد: لاپتہ افراد کیلئے احتجاج کرنے والے 5 افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ احتجاج کرنے والے پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

احتجاج کی رہنمائی کرنے والی سمی دین نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر اس حوالے سے لکھا کہ لاپتہ افراد کے دھرنے میں موجود ہمارے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں ان سے ہمارا رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا ہے اور ہمارے کچھ اور ساتھی بھی ہمیں نہیں مل رہے ہیں جن کیلئے ہم نے اسلام آباد کے تین پولیس تھانوں میں پوچھنے گئے ہیں لیکن ابھی تک ساتھیوں کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں ہورہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین گذشتہ آٹھ روز سے اسلام آباد میں احتجاج کررہے ہیں جبکہ ڈی چوک پر ان کے دھرنے کا آج تیسرا دن ہے۔ گذشتہ روز حکومتی وفد سے ملاقات میں لواحقین نے عدم اطمینان کے باعث اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ان سے ملاقات کرکے ان کے پیاروں کی بازیابی کی یقین دہانی کرائے۔

Share This Article
Leave a Comment