بلوچستان لبریشن فرنٹ فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے مین بازار چاکر اعظم چوک پر ریاستی مخبر لیاقت ولد عباس کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ گچک کا رہائشی تھا جو 2015 کے آخر میں گچک سے بھاگ کر پنجگور آیا۔ ریاستی مخبر لیاقت گچک میں ہونے والے بیشتر آپریشن میں پاکستانی فوج کا ساتھ ہونے کے علاوہ پنجگو ر میں بلوچ فرزندوں کی مخبری میں اہم کردار تھا۔
ریاستی مخبر آئی ایس آئی کے پیرول پر تھا جو روزانہ پنجگور کے بازار میں گچک کے لوگ جو اپنے گھر و خاندان والوں کے لیے راشن لینے آتے تھے انکی مخبری کرتا تھا۔ریاستی مخبرلیاقت کا تعلق ایک ڈیتھ اسکواڈ کے گرؤہ سے بھی تھا جو منشیات کے کاروبار کے ساتھ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہے۔
گچک سے اس نے علی دوست نامی بلوچ فرزند کو فورسز کے ہاتھوں اغوا کرایا جسے بعد میں پاکستانی فورسز نے مار کر شہیدکیا تھا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ایسے تمام ریاستی عناصر ہمارے نشانے پر ہیں جو قابض ریاست کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان سب کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔