ضلع کیچ پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح افراد پر حملہ،کئی ریاستی کارندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات
ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سامی میں مسلح افراد نے مسلح دفاع کے دہشت گردوں پر حملہ کیا،مقامی ذرائع کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کے کئی کارندے ہلاک ہوئے ہیں،تاہم پاکستانی فوج نے علاقے کا محاصر کر کے زخمیوں اور لاشوں کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چار سے زائد کارندے ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی فوج کی پشت پناہی میں یہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے سماجی برائیوں سمیت بلوچ جہد آزادی کے خلاف سرگرم ہیں۔