نریندر مودی ایک عظیم رہنما ہیں، امریکی صدر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک عظیم رہنما قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ’نمستے ٹرمپ‘ نامی ریلی سے خطاب میں یہ بات کہی اور مہمان نوازی پر بھارتی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ نے بھارت کے لیے مزید اسلحے کی فروخت کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی صدر اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ اور ایک وفد کے ساتھ بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment