بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران میں پاکستانی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے مالار کہن میں فوجی چوکی پر اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مورچہ میں موجود اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس سے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔