پاکستانی فوج کی بربریت کا سلسلہ آواران کے مختلف علاقوں میں جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران اور ضلع کیچ کے درمیانی علاقوں میں پاکستانی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

گیشکور، گزی،ھیکان میں پاکستانی فوج نے آبادیوں پر دھاوا بول کر درجنوں گھروں میں لوٹ مار کے بعد انکو نذر آتش کر دیا ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جہاں لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا ہے تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں،۔اطلاعات ہیں کہ تاحال یہ علاقے فوجی محاصرے میں ہیں۔

دوسری جانب ضلع آواران ڈھل بیدی،تیرتیج،پیراندر میں قابض پاکستان کی آرمی کے پشت پناہی میں مسلح افراد جنکو ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے نے لوگوں منشیات جیسے زہر کو عام کیاہے۔

سماجی برائیوں میں ملوث سرکاری کارندے خواتین کو فون پر حراساں کرنے علاوہ زمینداروں کے سولر پلیٹ بندوق کے زور پر توڑ اور چرا کر لے جاتے ہیں۔مقامی لوگوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر فورسز نے انکے ڈیتھ اسکواڈ کو ان سماجی برائیوں سے نہ روکھا تو عوام کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment