وادی مشکے: پاکستانی فوج نے میر حکیم کے بیٹے اور نواسوں کو اغوا کر لیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وادی مشکے مالدار میر حکیم کا بیٹا دو نو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کر دئیے، مال مویشی پاکستانی فوج نے اغوا کر لیے۔

وادی مشکے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق واٹیل کور کے دامن میں مالدار میر حکیم کے گھروں پر پاکستانی فوج نے گزشتہ روز دھاوا بول کر میر حکیم انکے بیٹے حبیب اور دو نواسوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا،اور اسکے بعد میر حکیم کے بیٹے حبیب کو تنک آرمی کیمپ پاکستانی فوج اپنے ساتھ لے گئی۔

آج بروز جمعرات ایک بار پھر پاکستانی فوج نے میرحکیم کے مال مویشیوں پر دھاوا بول کر درجن بھر مویشیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ انکے دو نواسوں کو مویشیوں سمیت تنک آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2010 میں ایک فوجی آپریشن میں میر حکیم کے تمام گھروں کو نذر آتش کیا گیا اسکے بعد سے خاص کر 2013 کے بعد سے میر حکیم سخت فوجی احتاب میں رہا اور انکو دس دفعہ پاکستانی فوج نے اغوا کر نے کے ساتھ ہاتھ پاؤں بھی تھوڑے اور ہر بار انکے مویشیوں لوٹا اور ہلاک کیا گیا۔

بزرگ میر حکیم گزشتہ روز سولیر آپریشن کے دوران بھی سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment