بی آر اے نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل پنجگور عیسٰی میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے صبیر کو ہلاک کیا۔ مذکورہ کارندہ کئی سال سے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ بلوچ فرزندوں کی شہادت اور اغواء میں ملوث رہا ہے ہم ایک بار پھر بلوچ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی آلہ کاروں کے بھکاوے میں آکر قومی تحریک کے خلاف استعمال ہونے سے گریز کریں قبضہ گیر فورسز اپنے وقتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو وقتی مراعات کا لالچ دیکر تحریک کے خلاف مورچہ زن بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ریاستی مہم کو بھر پور انداز میں ناکامی سے دور چار کریں گے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ کل ریاستی کارندے کو ہلاک کرنے کے بعد پولیس نے ہمارے سرمچاروں کا تعاقب کیا ہم پنجگور پولیس کو ایک بار پھر سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ آئندہ ایسی غلطی سے گریز کریں وگرنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Share This Article
Leave a Comment