کوہلو فوجی آپریشن میں دو افراد شہید، خواتین و بچے لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فورسز کی جانب سے گذشتہ روز سے آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن دو افراد جانبحق اور خواتین و بچے لاپتہ ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقوں ہیجی کور، ڈونگان، باریلی اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فورسز آپریشن کررہے ہیں جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گھروں پر شیلنگ کے نتیجے میں دو افراد موران مری اور میران مری شہید ہوئے ہیں جبکہ مذکورہ گھر کے خواتین اور بچوں کو فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اسی طرح مذکورہ علاقے میں جھونپڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment