جھاؤ فوجی اہلکار ہلاک،پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جھاؤ پاکستانی فوجی اہلکار حملے میں ہلاک،فوج کا آبادی کا گھیراؤ لوگوں پر تشدد اور لوٹ مار

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل جھاؤ میں کل دوپہر کو نوندڈ کا علاقہ فائرنگ سے گھونج اُٹھا،عینی شاہدین کے مطابق انجان سمت سے آنے والی گولی سے ایک فوج اہلکار ہلاک ہوا جس کے بعد پاکستانی فوج نے چاروں اطراف اندھادھند گولیوں کی برسات کی،تاہم فائرنگ سے آبادیوں میں کسی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

فوجی لاش کو ٹھکانے لگانے کے ایک گھنٹے بعد پاکستانی فوج نے قریب جلونٹی کی آبادی پر دھاوا بول کر لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کر دیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل بھی مذکورہ علاقوں میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment