ضلع کیچ مختلف علاقوں میں آپریشن جاری،اسکول پر پاکستانی فوج کا قبضہ چوکی قائم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع کیچ پاکستانی فوجی آپریشن کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری جبکہ فورسز نے ایک اسکول پر قبضہ کر کے چوکی قائم کر دی ہے۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے تحصیل بلیدہ کے علاقے گروک و گردنواع میں پاکستانی زمینی فوج کے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ تمام افراد کے موبائل فونز کی تلاشی کے انکو ضبط کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی فوج نے ایک تیرہ سال کے بچے کو اس وقت سخت تشدد کا نشانہ بنایا جب موبائل فون سے بلوچی گانے اور انقلابی گانے سامنے آئے اس کے ساتھ درجنوں خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے کئی علاقوں سمیت،زامران جالگی بند میں بھی فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے ناگ کولواہ میں پاکستانی فوج نے ایک اور اسکول پر قبضہ کرکے وہاں اپنی چوکی قائم کی ہے۔

کولواہ اور کیلکور کے درمیانی پہاڑوں پر جنگی ہیلی کاپٹر گشت کررہے ہیں اور پیدل فوج بھی پہاڑی علاقوں کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔
گذشتہ دنوں گورکوپ ہائی اسکول پر بھی پاکستانی فوج نے قبضہ کرکے وہاں اپنی چوکی قائم کی تھی، گورکوپ ہائی اسکول میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی زیر تعلیم ہیں، فوجی قبضے کے بعد اسکول میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور طالبات نے اسکول جانا ترک کیا ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment