بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل منگچر کے علاقے خراسانی میں گذشتہ رات پیش آیا جہاں مسلح افراد نے علاقے میں ٹیوب ویل مشینری پر کام کرنے والے افراد پر حملہ کیا، ہلاک ہونے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے ہے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔