تربت میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈکے سربراہ کا دست راست ہلاک ہوگیا۔
سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب تربت کے سیٹلائٹ ٹائون کے پوش ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مبینہ سربراہ مفتی شاہ میر عزیز کے دست راست اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندہ یاسر بہرام کے پرسنل گارڈ کو ہلاک کردیاہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ مرنے ولا ملا عبدالکریم ملا محمد رحیم کا تعلق دشت لنگاسی سے ہے تاہم وہ بہمن تربت میں رہائش پزیر تھے۔اوراسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ یاسر بھرام کے گھر سے نکل کر اپنے گھر جارہا تھا۔

واضح رہے ملا عبدالکریم بلوچ تحریک آزادی کے خلاف متحرک اور مسلح تھا ۔اورتربت میں ریاستی اداروں کی جانب بلوچ قومی تحریک کے کیخلاف منعقد کی جانی والی پروگراموں اور ریلیوں میں پیش پیش تھا۔