اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹنے سے 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافرکوچ پنجگور سے کراچی جا رہی تھی کہ اوتھل میں سکن کے علاقے میں ویارو فارم کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ڈرائیوروں کی لاپروائی کی وجہ ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں جہاں روزانہ کئی جانوں کا زیاں ہوتا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment