ڈاکٹر منان کی قیادت کے نتیجے میں آزادی پسند اتحاد کی طرف گامزن ہیں، اختر ندیم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹوئٹر” پراپنے ایک ٹویٹ میں شہید ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت کی پانچویں برسی کے مناسبت سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

شہید ڈاکٹر منان نے سیاسی جدوجہد کے لئے تبلیغ کے ساتھ ساتھ بلوچوں اور دیگر مظلوم اقوام کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ آزادی کیلئے ان کے جوانوں کی قربانیوں اور قیمتی وقت کی ضرورت ہے۔ ان کی محنت اور قیادت کے نتیجے میں، آج تمام آزادی پسند اتحاد کی طرف گامزن ہیں۔

https://twitter.com/AN_Baluch/status/1355237981360185352

واضع رہے کہ ڈاکٹر منان بلوچ کو تیس جنوری دو ہزار سولہ کو ایک تنظیمی دورے کے دوران پاکستانی فوج نے مستونگ میں ساتھیوں سمیت بی این ایم کے ایک ممبر کے گھر میں گھس کر گولیوں سے بون کر شہید کیا۔

بی این ایم کے مطابق مستونگ میں بی این ایم کے سینئر ممبر اشرف بلوچ کے مہمان خانے میں انہیں معروف قلمکار بابو نوروز، اشرف بلوچ اور اس کے بھائی حنیف بلوچ اور ساجد بلوچ کے ساتھ شہید کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment