گورکوپ فوجی آپریشن میں تیزی، زامران میں آپریشن کی تیاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گورکوپ میں فوجی آپریشن میں تیزی کے ساتھ زامران کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں فوج کی نقل و حرکت کے ساتھ آپریشن کی تیاری جاری ہے۔

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق عبدوئی،پگنزان میں پاکستانی زمینی فوج کی نقل وحرکت میں اضافے کے ساتھ لوگوں کو تین روز تک گھروں میں رہنے اورتیل کی کاروبار کرنے والے لوگوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تین دن تک اپنے گھروں میں رہنے کے ساتھ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی زمینی فوج کی تعداد کو مذکورہ علاقوں میں بڑھا دیا گیا ہے اور ایک سخت آپریشن کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ایک ہفتہ قبل ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں شروع ہونے والی فوجی آپریشن میں جمعرات کے روز تیزی لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گورکوپ میں جاری آپریشن میں مزید شدت لائی لائی گئی ہے اور بڑی تعداد میں فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں جبکہ علاقے میں تازہ دم فوجی دستے پہنچ رہے ہیں۔
پاکستانی فوج نے سری کلگ میں کلگ کور، دمس کور اور جنگل آباد کے علاقے میں متعدد ندیوں کے وسیع جنگلات کو نذرآتش کردیا ہے۔فوج نے پہاڑی علاقے جنگل آباد اور رنگاں کور نامی ندیوں کے دہانے پر نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔

اس حوالے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment