پنجگور اور پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد،کوہلو چار افراد گرفتاری بعد لاپتہ

0
322

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور پسنی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔ جن میں سے ایک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بلوچستان کے ضلع پنچگور کے علاقے گومازین ڈیم سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت اسد اللہ ولد منیر سکنہ تسپ کے نام سے ہوئی ہے۔طلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسد منیر اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے غرض سے گومازین ڈیم پر گیا تھا اور آج اسکی لاش برآمد ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں فش ہاربر جیٹی کے احاطے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نامعلوم لاش کو آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اب تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔.تاہم آج برآمد ہونے والی لاشوں کی قتل کے محرکات اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

لیویز فورسز نے کوہلو کے علاقے تمبو میں چھاپہ مار کر 4 افراد کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کو بعد میں خفیہ اداروں کے تحویل میں دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو تحصیل تمبو وزیر ہان شہر میں چھاپہ مار کر شیرانی قبیلے کے 4 افراد جن میں جان میر، شاہ میر، سہراب خان اور افغان شامل ہیں، کو گرفتار کرلیا۔

لیویز کے ہاتھوں گرفتار و بعد ازاں لاپتہ ہونے والے افراد کا تعلق ہرنائی سے بتایا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here