بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے دستی بم حملے میں قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں ہفتہ کی دوپہر ایک بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تربت سنگانی سر میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر دستی بم پھینکا جس سے چوکی میں موجود دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔