شہید بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی و خاندان کے افراد پاکستان فوج نے اغوا کر لیے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کراچی سے پاکستانی فوج نے شہید کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کو اپنے تحویل میں لے کر انکے خاندان و ایمبولینس سمیت ہائی جیک کر لیا ہے

آمدہ اطلاعات کے مطابق شہید کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کو ایمبولنس اور انکے خاندان کے افراد سمیت پاکستانی فوج کی کانوائے نے اغوا کر لیا ہے۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیوز اورتصاویر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پاکستانی فوج کی کانوائی کس طرح ایمبولنس کو ہائی جیک کر کے انجان سمت لے جا رہے ہیں۔

اس حوالے مزید تفصیلات آنے بعد نیوز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح شہید کریمہ بلوچ کی میت کراچی پہنچی ہے جس کو قومی اعزاز کے ساتھ استقبال کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی تمپ کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہیدِ وطن بانک کریمہ بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اعزازیہ طور پر کراچی میں اْن کی جسد خاکی کا بھر پور قومی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا جائے گا جبکہ تدفین کے لیے جسد خاکی کو ریلی کی شکل میں شہید کے آبائی گاؤں تمپ لے جایا جائے گا۔

جبکہ کراچی سے تازہ اطلاعات ہیں لیاری میں شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کی تیاری بھی جاری ہے مگر پاکستانی فوج نے مختلف علاقوں میں ناکہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment