گورکوپ میں آپریشن جاری، دائرہ بلیدہ تک پھیلا دیا گیا، مقامی چرواہا حراست بعد لاپتہ
ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی آپریشن کو وسعت دے کر دیگر علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔
کٹھ پتلی وزیر داخلہ خالد لانگو کا بلوچستان میں فوجی آپریشن کے اعلان کے بعد ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری فوجی آپریشن کے دوران متعدد افراد گرفتار اور کئی مکانات نذر آتش کئے گئے ہیں۔
دو روز قبل گورکوپ کے علاقے جتاندر سے عیسٰی ولد سردو نامی مقامی چرواہا کو پاکستانی فوج حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
ادھر بلیدہ سے اطلاعات ہیں کہ اب فوجی آپریشن کا دائرہ بلیدہ تک پھیلا دیا گیا ہے۔ بلیدہ کے مختلف علاقوں سے فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔گزشتہ دو روز سے بلیدہ کے علاقے جاڈین مکمل فوجی محاصرے میں جبکہ پہاڑی علاقوں فوجی آپریشن جاری ی ہے۔