دالبندین سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد،نصیر آباد فائرنگ سے دو افراد ہلاک

0
342
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقہ دالبندین سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت چار ماہ قبل اغواء ہونے والے اللہ داد ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوا ہے۔

لاش پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر سڑ چکا ہے

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے۔

نصیر آباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے صدر تھانے کے حدود میں مسلح افراد کے فائرنگ نتییمیں محمد اختر ولد خیر محمد اور عبدالستار ولد عبدالطیف نامی دو افراد کو ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاہم ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here