آواران سے تین لاپتہ افراد پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے یکم اپریل 2019 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار و لاپتہ ہونیوالے سدیر ولد خیر محمد، نادل ولد خیر محمد، زبیر احمد ولد محمد ہاشم پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں مذکورہ افراد کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔