ضلع کیچ فوجی آپریشن جاری،متعدد گھر نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری، متعدد گھر نذر آتش، مختلف مقامات پر نئی چوکیاں قائم۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گورکوپ میں مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران سالاچ میں صالح محمد نامی شخص کے گھروں کو سمیت متعدد لوگوں کے گھروں نذر آتش کیے گئے۔

کروچی ڈاچ اور بکسر زیارت میں چیک پوسٹیں جبکہ ریسو تا گودر کے پہاڑوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ اور ترینگل ڈاٹ کے علاقے میں بھی فوجی گاڑیوں کی غیر معمولی گشت جاری ہے۔

اس حوالے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment