ضلع کیچ: فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہو گیاہے

ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان ضلع کیچ سے بازیاب ہو گیا ہے۔
فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان نواز بلوچ ولد دوستین سکنہ مند بازیاب ہو گیا ہے واضح رہے انکو فورسز نے ایک سال قبل حراست بعد لاپتہ کیا تھا۔

سماجی رابطے ویب سائیٹ فیس بک پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے مند سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان نواز بلوچ کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی مثبت عمل ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کریگی۔

Share This Article
Leave a Comment