تربت: دستی بم حملے میں خفیہ اداروں کے کارندوں کو نشانہ بنایا گیا، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ رات کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے کارندوں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دشمن کے خفیہ اداروں کیلئے متحرک یہ کارندے تربت کے مرکزی بازار میں قائم شاہ پور ہوٹل کے کوارٹروں میں رہائش پذیر تھے۔ سرمچاروں کے اس حملے کے نتیجے میں فوج کے ان کارندوں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے 10 جنوری کو جاری کیئے گئے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ تمام ریاستی کارندے ہماری نظروں میں ہیں، قومی تحریک اور بلوچ قوم کیخلاف متحرک دشمن کے آلہ کاروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ یہ حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام ریاستی کارندوں کو ایک ایک کرکے نشانہ بناتی رہیگی جو بھیس بدل کر بلوچ عوام کے اندر رہ کر دشمن کیلئے مخبری اور قومی تحریک کے خلاف کام کررہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment