بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے بازار میں قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پوسٹ کے باہر جمع تھے، دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔
تربت شہر میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے دیگر علاقوں سے لوگوں کو آباد کرکے مختلف شعبوں میں متحرک کرکے ان سے مخبری سمیت بلوچ تحریک کیخلاف کام لینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، اسی طرح مقامی سطح پر نئے نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دیکر بلوچ قومی تحریک کیخلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے سمیت بلوچ خواتین اور بچوں کو شہید کرنے کے جرم کا مرتکب ہوچکے ہیں۔
بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ یہ تمام ریاستی کارندے ہماری نظروں میں ہیں اور قومی تحریک اور بلوچ قوم کیخلاف متحرک دشمن کے ان آلہ کاروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
تربت : قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں , بی ایل اے
Leave a Comment
Leave a Comment