دالبندین لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین کے قریب گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان چار دن پہلے گھر سے پکنک منانے کیلئے نکلا تھا اس کے بعد واپس گھر نہیں پہنچا، آج پہاڑی علاقے سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کی شناخت دالبندین کے رہائشی محمد انور کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے نوجوان کے قتل کے محرکات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوپاتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment