گوادر باڑ لگانے کا کام بند ہونا جھوٹ پر مبنی ہے،بلوچستان بار کونسل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان کے بیان میں کہا گیا کہ گوادر میں باڑ لگانے کا کام بند کردیا گیا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

گوادر میں باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کیا تھا جس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عدالت نے حکومت بلوچستان سے جواب طلب کیا تھا اور بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں معاملات بھیجا حکومت اس پر موثر قانونی سازی کرے اور گودار کے عوام کے خدشات دور کرے۔

جس پر حکومت نے اسمبلی کے فلور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی ممبران پر مشتمل تھی بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے بد دیانتی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے برعکس ایک سرکاری کمیٹی تشکیل دی جسے بلوچستان بار کونسل اور گوادر کے عوام مسترد کرتے ہیں بیان میں کہا کہ حکومت بلوچستان کا یہ اقدام ہائیکورٹ کے فیصلے کی روگردانی جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

بیان میں کہا کہ حکومت ایک فوری طور پر گوادر میں باڑ لگانے کا کام روکے اور کمیٹی کو جلد سے جلد گوادار باڑ کے حوالے سے گوادر کا وزٹ کے لیے ٹائم فریم دے کر بلوچستان اسمبلی کے رولینگ کی پاسداری کرتے ھوے عمل در آ مد کرے بصورت دیگر بلوچستان بار کونسل کو یہ آئینی حق موجود ہے کہ وہ اس حکومت کے بددیانتی کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کریگی۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment