بانک کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بی این ایم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف بی این ایم جرمنی زون کی جانب سے برلن میں کینیڈا کے سفارت خانے کے سامنے چار جنوری دو ہزار اکیس کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ٹورنٹو پولیس کے ابتدائی رپورٹ کو مسترد کرچکے ہیں اور بی این ایم حکومت کینیڈا سے درخواست کرچکا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کی قتل کا اعلیٰ سطح پر صاف شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس واقعہ میں ملوث قوتوں کو سامنے لایا جائے۔

ترجمان نے کہا پارٹی کی جانب سے بانک کریمہ کی قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں نیدرلینڈ اور امریکہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جاچکا ہے اور دیگر ممالک میں مزید احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment