اقوام متحدہ بلوچ آزادی کی حمایت و مدد کرئے،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ اقوام متحدہ کی چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹس میں کہا ہے کہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بزکر کی جانب سے پاکستانی فوج پر حملے کی مذمت اور بلوچوں کو دہشت گرد قرار دینا ان کی یک طرفہ رائے ہے۔ صرف اس کی اسٹیٹس اور پوزیشن کو دیکھ کر اسے سچ ثابت نہیں کیا جاسکتا۔

اسے پاکستانی بیانیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے فیصلہ کن نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستان بلوچستان میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ بلوچ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ہر قوم کو ایک ریاست حاصل کرنا کا مجاذ کرتی ہے۔

ہماری خودمختار ریاست کو طاقت کے ذریعے پاکستان نے الحاق کرلیا تھا۔ اقوام متحدہ کو اس میں مداخلت کرنا چاہئے جس طرح انہوں نے مشرقی تیمور اور بنگلہ دیش میں کیا تھا۔ یہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد ریاست پاکستان کی حمایت میں ہماری تحریک کی مذمت کرنے کے بجائے آزادی کی تحریک میں بلوچوں کی مدد کریں۔

Share This Article
Leave a Comment