بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے تیسرے روز آپریشن جاری ہے۔ متعدد گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ شاہرگ سے فورسز نے کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چیسن، پوڑ اور میاں کور کے علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری ہے، کئی مقامات پر ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے شاہرگ سے دوران آپریشن درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ کیئے جانیوالے افراد میں سے 13 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جن میں بابو شیر محمد ولد تاج محمد، عطاء اللہ ولد شیر محمد، ملک منظور احمد ولد حاجی منیر احمد، طیب احمد ولد ملک منظور احمد، سعید احمد ولد نزید احمد، حفیظ الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن، عزیز الرحمٰن، عبدالرزاق ولد شیر زمان، نور محمد، صابر خان ولد غازی خان، علی محمد ولد ظفر خان، خالق داد ولد خیرا، منڈا ولد محمد امین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ علاقے پہنچنے کے بعد آج زمینی فورسز شاہرگ اور گردنواح کے پہاڑی سلسلوں میں پیش قدمی آغاز کرچکی ہے۔