بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں کریمہ بلوچ کے قتل پر احتجاج ان کی ہمدردی اور انسانیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹس میں آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے لکھا ہے کہ
بنگلہ دیش میں کریمہ بلوچ کے قتل پر احتجاج ان کی ہمدردی اور انسانیت کو ظاہر کرتا ہے۔ بنگالی نوجوان انقلاب کی پیداوار ہیں اور وہ ہمارے درد کو محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ بنگالی پہلے ہی اس کرب سے گزرے ہیں جس سے بلوچ قوم اب گزر رہی ہے۔
ہم بنگالی بھائیوں سمیت دنیا کی تمام قوموں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان قوتوں کے جانب سے برپا ہونے والی بلوچ نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے، جو توسیع پسندی کی ہوس میں مبتلا ہیں۔