بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں شاہرگ جھالاوان تنک کے مقام پر پاکستانی فوج پر ایک اور حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فوج کی ایک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچائی جارہی تھی، جہاں بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ایک فوجی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں فوجی گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے جس میں قوی امکان ہے کہ تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔