گچک سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مزید7 افراد کی شناخت ہو گئی

0
291

گچک سے پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے مزید 7 کی شناخت ہو گئی
گچک،کولواہ،بالگتر اور گرد نواع کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے اطلاعات کے مطابق ہے کہ فوجی آپریشن دوران فوج نے مختلف جگہوں سے درجنوں افراد کو انکے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

مگرجاری آپریشن کی وجہ سے لوگوں کاایک دوسرے سے رابطہ نہیں ممکن نہ ہوسکا۔

تاہم فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 7 افراد کی شناخت ہو گئی ہے ۔مراد ولد بہرام ،لال جان ولد انعام،جمعہ ولد صوالی،لقمان ولد ناظم،مراد بخش ولد خدا بخش،براہیم، دارو ولد نصیب ،شامل ہیں۔

جبکہ اس سے قبل نادل ولد میرجان کو فورسز اُٹھا کر لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں۔ گچک میں اکثر آبادی منتشر ہے اور ایک دوسرے ان حالات میں ملنا جلنا بھی مشکل ہوتا ہے جب ہر جگہ پاکستان کی آرمی آگ و آہن برسا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here