ٹورنٹو میں بانک کریمہ کی یاد میں تقریب، شمعیں روشن

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بانک کریمہ بلوچ کی یاد میں اس جھیل پر جہاں ان کی لاش ملی تھی ان کے دوستوں اور خاندان کے افراد نے ان کی تصاویر کے ساتھ شمعیں روشن کیں اور پھول نچھاور کرکے انہیں یاد کیا۔

ان کی یاد میں اس تقریب کا اہتمام ان کے خاندان اور دوستوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر ان کے لیے ان کے شوہر حمل حیدر نے تعریفی کلمات ادا کئے۔

انہوں نے کہا کریمہ بلوچ ایک باہمت عظیم رہنما تھیں۔انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ تحریک اور قومی حقوق کے لیے وقف کی تھی۔ وہ ہمیشہ بلوچوں کے لیے بلوچستان اور کینیڈا میں جدوجہد کرتی رہی آج وہ ہمارے درمیان نہیں لیکن وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا اور مجھے انہیں الوداع کہنے دیں، الوداع کریمہ۔

سخت سردی میں بھی ان کے دوستوں نے اس یادگاری تقریب میں قابل ذکر تعداد میں شرکت کی۔

حمل حیدر نے میڈیا سے بھی مختصرا ان کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قوم دوست رہنماء تھیں ماضی میں وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن رہی ہیں اور حال میں وہ بلوچ نیشنل موومنٹ سے وابستہ تھیں۔

Share This Article
Leave a Comment