گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے بی ایس او آزاد کے سابقہ چئیرپرسن و بی این ایم کے رہنما بانک کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کل بزرو جمعہ شام پانچ بجے ملا موسی چوک گوادر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔جبکہ اس کے علاوہ بانک کریمہ بلوچ کی یاد میں موم بتیاں بھی جلائی جائیگی۔
اعلامیہ میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقین بنائیں۔