بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا کہ۔ سرمچاروں کا مقابلہ کرنا اب پاکستانی فوج کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہے لہذا اس نے معصوم بلوچ خانہ بدوشوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ
کیلکور بلوچستان میں میر مراد کے گاؤں پر حملہ در حقیقت شکست خوردہ پاکستانی فوج کی ایک ناکام کوشش ہے جو اس کی ذہنی پستی اور وحشت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے کے کانری اور جنگ چوپ میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹر کی گولہ باری سے معصوم بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔ سرمچاروں کا مقابلہ کرنا اب پاکستانی فوج کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہے لہذا اس نے معصوم بلوچ خانہ بدوشوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ دشمن کی شکست اور بلوچ قومی جنگ آزادی کی فتح کو ظاہر کرتا ہے۔