بلوچ آزادی پسند رہنما واحد کمبر بلوچ نے گلبہار بگٹی اور ان کے فرزند مراد علی بگٹی کی پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں افغانستان کے شہر قندھار میں قتل پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میں شہید گلبہار بگٹی اوران کے فرزند مراد علی بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
واحد کمبر بلوچ نے کہا کہ گلبہار بگٹی کی بلوچ تحریک آزادی کی جہد میں بے دریغ قربانیاں ہیں جو کھبی رائیگاں نہیں جائینگی ۔
انہوں نے کہا کہ گلبہار بگٹی ایک بہادر ومہمان نوازتھے، ان کی بلوچ قومی جہد آزادی کیلئے قربانیاں بلوچ تاریخ کا حصہ اورقومی اثاثہ ہیں۔
واحد کمبر بلوچ نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستانی کی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے ایک بلوچ جہد کار یا رفیوجیو کو افغانستان میں شہید کیا ہے ۔
عالمی اداروں کو اس جانب اپنی توجہ مرکوز کرناچاہیے کہ تاکہ بلوچ مہاجرین کی زندگیاں محفوظ ہوں ۔
واضع رہے کہ بلوچ قومی جہد آزادی کی تحریک کے زور پکڑنے پر ریاستی جبر و استحصال میں بے پناہ اضافہ ہوا جس پر تنگ آکر بلوچستان کے مختلف علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرکے دیگر ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کیلئے منتقل ہوگئے لیکن افغانستان و ایران دو ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اب تک متعدد بلوچ مہاجرین کو مختلف طریقوں سے نشانہ بناکر قتل کیا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔