افغانستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت بلوچستان سے ہجرت کر کے ہزاروں مہاجرین قیام پذیر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بگٹی مہاجر جانبحق ہوئے ہیں۔
بی آر پی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گل بہار بگٹی اور اس کے بیٹے مراد علی بگٹی کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
شیر محمد بگٹی نے مزید کہا کہ افغانستان میں بلوچ مہاجرین پہ تواتر کے ساتھ حملے ہوتے رہتے ہیں اور وہاں کے ادارے بلوچ مہاجرین کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔